پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور بلوچستان اسمبلی میں ڈپٹی پارلیمانی لیڈر میر رحمت صالح بلوچ نے کہا کہ نوجوان نسل تعمیری سرگرمیوں کی طرف توجہ دیں اسپورٹس کے فروغ کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے پنجگور پرئیمر لیگ کے انعقاد سے اسپورٹس کو مذید فروغ ملے گا ضلعی چیرمین اور پنجگور ریفل نے پریمیر لیگ کا انعقاد کرکے نوجوان نسل کو تعمیری سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کے لیے احسن اقدام اٹھایا جس سے کرکٹ کے کھیل سے وابستہ افراد اور شائقین کرکٹ کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے اور کھلاڑیوں کو اپنی ٹیلنٹ منوانے کے مواقعے ملے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجگور پریمیر لیگ کے اختتامی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا پریمیر لیگ کے کامیاب انعقاد پر ضلعی حکومت پنجگور ریفل اور ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے منتظمین کو مبارکباد پیش کی پریمیر لیگ کا فائنل بونستان بی بی سی کرکٹ کلب نے ایک شاندار مقابلے کے بعد چتکان چیلنجر کی ٹیم کو ایک سنسنی خیز مقابلے میں 8 وکٹوں سے ہراکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا اس موقعے پر پنجگور ریفل کے کرنل عابد،میجر دانیال ڈی سی اے کے صدر آصف اسد داؤد احمد نیشنل پارٹی کے ضلعی صدر حاجی محمد ایوب دھواری فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر عبدالقیوم اور دیگر موجود تھے سابق صوبائی وزیر میر رحمت صالح نے ونر ٹیم کو ٹرافی حوالے کیا اس موقعے پر انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کے میدان آباد کرنے سے ہم ایک بہتر اور پائیدار معاشرے کی تشکیل کرسکتے ہیں اس مقصد کے لیے پنجگور میں پانچ نئے اسٹڈیم بنارہے ہیں جن پر بہت جلد کام شروع کیا جائے گا میر رحمت صالح نے کہا کہ ہم جس معاشرے کا حصہ ہیں وہ انتہاہی گھمبیر صورتحال سے دوچار ہے بدامنی کے واقعات نے ہمارے سماج کو ہلا کر رکھ دیا ہے نوجوان نسل کا مستقبل ایجوکیشن اور اسپورٹس جیسے تعمیری سرگرمیوں سے جڑی ہوئی ہے انہیں چائیے کہ وہ اپنی تعلیم پر توجہ دے کر کھیلوں کے میدان آباد کرنے کے لیے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ ہم اس گھٹن زدہ ماحول سے نکل کر اپنے مستقبل کو تباناک بناسکیں انہوں کہا کہ نیشنل پارٹی نے ہمیشہ تعمیر سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کیا ہے اور آئندہ بھی نوجوانوں کی سرپرستی کرے گا رکن صوبائی اسمبلی میر رحمت صالح نے پریمیر لیگ کے فاتح ٹیم بونستان بی بی سی کرکٹ کلب کے لیے ایک لاکھ روپے جبکہ رنر ٹیم چتکان چیلنجر اور ٹورنامنٹ کے لیے پچاس ہزار روپے کے انعامات کا اعلان کیا ٹورنامنٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیئے گئے ٹورنامنٹ کمیٹی نے میر رحمت صالح پنجگور ریفل اور ضلعی چیرمین کا شکریہ ادا کیا جہنوں نے ملکر کرکٹ کے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیا۔
نوجوان نسل تعمیری سرگرمیوں کی طرف توجہ دیں، اسپورٹس کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش کرینگے،میر رحمت صالح بلوچ

ٹیگز:
میر رحمت صالح بلوچ
