اسلام آباد:نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) نے کہا ہے کہ 10ویں اور 12ویں کے امتحانات 23 جون سے 29 جولائی کے درمیان لیے جاسکتے ہیں۔ امتحانات کے شیڈول تعلیمی بورڈ ز خود جاری کریں گے۔ امتحانات کی تیاری کیلئے صوبے 10ویں اور 12ویں کی کلاسز کا آغاز 31 مئی سے کرسکتے ہیں این سی او سی نے کہا ہے کہ تعلیمی سیکٹر میں تسلسل برقرار رکھنے کیلئے ملک بھر کے اساتذہ اور دیگر اسٹاف کے لیے 10 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار دے دیا ہے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کے اجلاس کے بعد جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اساتذہ کو ملک بھر میں واک ان ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کر دی گئی ہے جاری پریس ریلیز کے مطابق این سی او سی اجلاس میں کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد اور ویکسی نیشن کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تاہم این سی او سی نے سندھ میں کورونا صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا جاری پریس ریلیز کے مطابق متحدہ عرب امارات سے آنے والے مسافروں کیلئے مخصوص لیبارٹریز کا کورونا منفی ٹیسٹ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں ایئر لائنز پر جرمانہ عائد کیا جائے گا این سی او سی کے مطابق یہ فیصلہ فیصلہ مسافروں کی جانب سے جعلی کورونا ٹیسٹ رپورٹس جمع کرانے کے بعد کیا گیا ہے۔ مثبت کورونا رپورٹ کی صورت میں قرنطینہ کا مربوط نظام بنایا گیا ہے این سی او سی کے مطابق یکم جولائی سے 30 سال سے زائد عمر کے سیاحوں کیلئے ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا۔ کورونا کی 5 فیصد سے کم شرح والے اضلاع میں پارکس، تفریحی مقامات اور سوئمنگ پول 30 مئی سے کھل سکیں گے۔
10ویں اور 12ویں کے امتحانات 23 جون سے، اساتذہ کیلئے 10 جون تک ویکسی نیشن لازمی قرار

