کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل کوئٹہ کو جاں بحق کردیا۔ پولیس کے مطابق منگل کی شام کوئٹہ کے علاقے جیل روڈ پر نامعلوم مسلح افرادنے فائرنگ کرکے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ قاسم رئیسانی کو جاں بحق کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے بتایا کہ قاسم رئیسانی کو اسوقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ڈپوٹی پر جیل آرہے تھے۔ پولیس نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمزید کارروائی شروع کردی۔
کوئٹہ،نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل جاں بحق

ٹیگز:
کوئٹہ
