شیرانی(ڈیلی گرین گوادر)ضلع شیرانی میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی۔ پولیس حکام کے مطابق اتوار کو ضلع شیرانی کے علاقے دہانہ سر کے میں ژوب ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ پر بس نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں عجب خان نامی موٹر سائیکل سوار موقع پر جا ں بحق جبکہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔ واقعہ کے بعد ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کے لواحقین نے بس کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں بس جل کر خاکستر ہوگئی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش اور زخمی کو ہسپتا ل منتقل کردیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔
ضلع شیرانی میں بس کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، مشتعل افراد نے بس کو آگ لگا دی

ٹیگز:
ضلع شیرانی
