بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈھاڈر بائی پاس کے قریب ٹوڈی کار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ساتھی زخمی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ڈھاڈر بائی پاس کے قریب ٹوڈی کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو افراد شدید زخمی جن میں سے ایک موقع پر جان کی بازی ہار گیا جاں بحق شخص کی شناخت قیصر خان ولد حاجی نور محمد اور زخمی ہونے والا الہی بخش ولد تگیا خان رامیزئی ساکنان ڈھاڈر سے ہوئی پولیس نے جاں بحق شخص کی لاش و زخمی کو سول ہسپتال ڈھاڈر منتقل کردیا جہاں زخمی کو طبی امداد اور نعش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔
ڈھاڈر،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق،دوسرا زخمی

ٹیگز:
ڈھاڈر
