خضدار (ڈیلی گرین گوادر) خضدار میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق خضدار کے علاقہ باجکی میں مسماۃ ف زوجہ کلیم اللہ قوم لہڑی بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔ریسکیو حکام نے لاش کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔
خضدا،بجلی کا کرنٹ لگنے سے خاتون جاں بحق

ٹیگز:
خضدار
