اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سینیٹر کامران مرتضی نے کہا کہ بلوچستان میں حالات انتہائی خراب ہوچکے ہیں، لوگوں کو اغوا کیا جارہا ہے اور الزام اداروں پر لگتا ہے۔
سینیٹر اعظم نزیر تارڑ نے کہا کہ ہم نے خود بلوچستان، کراچی جاکر میتنگز کی ہیں، مسنگ پرسنز کے حوالے سے کمیشن ترتیب دے دیا گیا ہے، مسنگ پرسنز کے لواحقین کیلئے کمپنسیشن پیکیج دیا گیا ہے، ہماری قانونی ذمہ داری طے شدہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ کو آپ کے تحفظات پہنچائیں گے، یہ معاملہ وزیراعظم صاحب اور ہم سب کیلئے ایک چیلنج ہے، یہ ریاست قانون کے طابع چلے گی، اگر کسی کی کو حراست میں رکھنا مقصود ہے تو وہ آئین کے طابع ہونا چاہئے۔

