خضدار(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیراعلی بلوچستان چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے سیکورٹی فورسز کو کراچی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس اور رینجرز پاک فوج کے بہادر سپوتوں نے جوانمردی کے ساتھ دہشت گردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے انہیں ہلاک کر دیا اور وطن دشمن قوتوں کے عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کواپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاک فوج پولیس اور تمام سیکورٹی فورسز پر فخر ہے ہمارے اداروں نے ہر وقت اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے ملک دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دیا ہے کراچی پولیس چیف کے آفس پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر بڑا حملہ ہے اللہ پاک کا بڑا کرم ہے کہ انسانیت کے دشمن سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں جلدی اپنی انجام کو پہنچ گئے ہم بڑے نقصان سے بچ گئے۔نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ اس آپریشن میں پولیس اور رینجرز کے وہ جوان جو شہید ہوئے ہیں ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کر کے وطن عزیز کو بڑے سانحہ سے بچایا شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اللہ پاک شہداء کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے جو جوان اس آپریشن میں زخمی ہیں اللہ پاک انہیں جلد از جلد صحت اور تندرستی عطا فرمائے۔چیف آف جھالاوان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنان اور پورا ملک شہداء کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
کراچی پولیس چیف کے آفس پر دہشت گردوں کا بزدلانہ حملہ پاکستان کے سیکورٹی اداروں پر بڑا حملہ ہے،نواب زہری

ٹیگز:
نواب زہری
