کوئٹہ : چیف آف جھا لا وان و سا بق وزیر اعلیٰ بلو چستان نو اب ثناء اللہ خان زہری نے چمن دھماکہ میں انسانی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کر تے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں بلوچستان کی تعمیر و ترقی سے خائف عناصر کو صوبے میں امن کھٹک رہی ہے۔ اپنے جا ری کر دہ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور دھماکہ میں زخمی ہونیوالے افراد کو صحت کی تمام تر سہولیات فراہم کئے جائیں۔
ملک دشمن عناصر بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں: نو اب ثناء اللہ خان زہری

ٹیگز:
نو اب ثناء اللہ
