کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حق دوتحریک کے قائد،جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری مولاناہدایت الرحمان بلوچ نے کہاکہ یونیورسٹیوں میں تعلیم طلباء وطالبات کے بارے میں ایک بیان پر تنقید ہورہی ہے وہ پنجاب یونیورسٹی کے حوالے سے پرانی انٹرویواور پنجاب یونیورسٹی ہی کے واقعات سے متعلق تھا اسکے بارے میں سوشل میڈیاپر معافی بھی مانگ چکے ہیں۔بدقسمتی سے شکست خوردہ،بلوچستان کے تعلیمی اداروں ونوجوانوں اوربلوچ طلباء کو تباہ کرنے والے اب حق دو تحریک کے خلاف بے بنیادجھوٹا پروپیگنڈہ کر رہے ہیں جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم اپنے بلوچ پشتون بچوں نوجوانوں اور طلباء کو جدیدعصری ودینی تعلیم سے لیس کرنا چاہتے ہیں۔ لسانی مقتدرپارٹیوں کے دور حکومت میں بلوچستان کے تعلیمی ادارے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے بندرہتے ہیں جگر گوشے لاپتہ ہورہے ہیں طلباء وطالبات پر تشددہوتے ہیں لیکن یہ مفادپرست لسانی پارٹیاں حکومتی مراعات ومفادات کے حصول میں مگن رہتے ہیں ان کو عوام کی مشکلات پریشانیوں کاکوئی فکر نہیں۔ انہوں نے کہاکہ بلوچ طلباء مقتدرپارٹیوں کی مفادات کیلئے استعمال ہونے کے بجائے بلوچستان کے نوجوانوں طلباء وعوام کے مفادات کیلئے حق دوتحریک کا ساتھ دیں۔ تعلیم کے ذریعے ہی ہم پسماندگی غربت جہالت اور بے دینی کا مقابلہ کر سکتے ہیں بدقسمتی سے لسانیت فرقہ واریت کی سیاست کرنے والوں نے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہ کر دیا ہے اب بلوچستان سے پنجاب ودیگر صوبوں کو جانے والے طلباء کا مستقبل خراب کر رہے ہیں بلوچستان کے مجبور والدین اپنے بچوں کوبہت مجبوری وغربت میں اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم کیلئے دیگر صوبوں کو بجھواتے ہیں وہاں بھی یہ لسانیت کا پرچار کرنے والے ان طلباء کو تعلیم کے بجائے دیگر فضولیات وخرافات کی طرف دھکیل کرکے ان کے اخلاق تعلیم صحت ومستقبل کو تباہ کرتے ہیں۔لسانیت کا پرچار،نفرت وتعصب کرنے والوں نے کا بلوچستان یونیورسٹی میں ہولڈ ہیں لیکن ان کی وجہ سے آج بھی بلوچستان یونیورسٹی تباہ یہاں تعلیم کے بجائے تعلیم مخالف سرگرمیاں ہورہی ہیں جس کی وجہ سے آئے دن بلوچستان یونیورسٹی صوبے کے دیگر سرکاری تعلیمی ادارے بندرہتے ہیں یہ لسانی پارٹیاں حکومت میں بھی بار بار رہے ہیں اب بھی ان میں سے کچھ مقتدر پارٹیاں ہیں اگر یہ لوگ اپنے عوام نوجوانوں اور طلباء سے مخلص ہوتے توآج بلوچستان کے تعلیمی ادارے معیاری ہوتے ہمارے بچے کوئٹہ کے بجائے لاہور وکراچی اوراسلام آبادنہیں جاتے۔انشاء اللہ حق دو تحریک بلوچستان کے نوجوانوں وطلباء کوجائزآئینی انسانی حقوق حکمرانوں،مقتدرقوتوں اور لسانی تنظیموں سے لیکر دیں گے۔
٭٭٭٭٭٭
سیاست کرنے والوں نے بلوچستان کے تعلیمی اداروں کو تباہ کردیا ہے، ہدایت الرحمان بلوچ

ٹیگز:
ہدایت الرحمان بلوچ
