تربت(ڈیلی گرین گوادر)بالیچہ تمپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے بالیچہ کے شے حق نور رند زخمی ہوگئے جنہیں پہلے آر ایچ سی تمپ اور بعد میں مذید علاج کے لیے ٹیچنگ ہسپتال تربت منتقل کردیا گیا تاہم وہ گہرے زخموں اور سر پر گولی لگنے سے جان بحق ہوگئے۔ علاقاٸی ذرائع کے مطابق انہیں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد نے بالیچہ میں ایک اسپورٹ ایونٹ میں گولی مار دی جب وہ کھیل دیکھنے میں مصروف تھے۔ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد خود شے حق نور نے ہی کیا تھا.
تربت،مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ٹیگز:
تربت
