کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے ایک جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے ہمیشہ سماج دشمن عناصر اور نوجوان نسل کو گمراہ کرنے والے مافیاز کے خلاف اپنے قلم سے جہاد کیا ہے۔ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈے کو بند کروانے کی وجہ سے صحافی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، جو قابل مذمت ہے بی یو جے نے نے ایس ایس پی کچھی سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈھاڈر میں جوئے کے اڈوں اور مافیاز کے خلاف فوری کریک ڈان کیا جائے تاکہ نوجوان نسل کو برائیوں سے بچایا جا سکے۔ علاوہ ازیں، محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کا نوٹس لیا جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
صافی محمد عارف بنگلزئی کو دی جانے والی دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں،بی یو جے

ٹیگز:
بی یو جے
