کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سر فراز احمد بگٹی نے کہا ہے کہ پولیو مہم کی آوٹ ریچ 38 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لے جائی جائے پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی تمام ورک فورس بروئے کار لائی جائے،صوبے کے تمام اضلاع میں نیشنل الیکٹرانک ایمیونائزیشن رجسٹری کا کام جلد مکمل کیا جائے۔ یہ بات انہوں نے پیر کو صوبے میں انسداد پولیو سے متعلق منعقدہ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے کہی، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں پولیو کے بڑھتے ہوئے کیسز پر تشویش کا اظہار اور انسداد پولیو کے لئے دس روز میں جامع روڑ میپ مرتب کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ معاملے کو سنجیدہ لیکر اقدامات کو بار آور بنانے کی ضرورت ہے پولیو مہم کی آوٹ ریچ 38 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لے جائی جائے پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی تمام ورک فورس بروئے کار لائی جائے، 6 ہزار کے لگ بھگ ایل ایچ ویز اور ایل ایس ڈبلیوز کی خدمات انسداد پولیو مہم کے لئے بھی لی جائیں۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں نیشنل الیکٹرانک ایمیونائزیشن رجسٹری کا کام جلد مکمل کیا جائے تمام کمشنرز اس ڈیجیٹل ایپ کے امور کو مکمل کرنے کے لئے محکمہ صحت کے حکام کی معاونت کریں ہر بچے تک جی پی ایس کے ذریعے رسائی ممکن بنائی جائے انسداد پولیو مہم مہم کے معائنہ کے لئے غیر جانبدارانہ مانیٹرنگ سسٹم متعارف کرائیں گے پولیو مہم کو بار آور بنایا جائے کوئی کوتاہی یا سستی قابل برداشت نہیں،وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی ننے محکمہ صحت کے حکام کو ہدایت کی کہ تمام مطلوب وسائل فراہم کریں گے نتائج دئیے جائیں۔
پولیو کے خاتمے کیلئے محکمہ صحت کی تمام ورک فورس بروئے کار لائی جائے،وزیراعلیٰ بلوچستان

ٹیگز:
وزیراعلیٰ بلوچستان
