کوئٹہ :جمہوری وطن پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری میر شمس کرد نے گزشتہ شب سریا ب روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کے جاں بحق اور شہزاد کے شدیدزخمی ہوناپر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ پولیس اہلکاروں کی جانب سے بلاجواز شریف شہریوں پرفائرنگ افسوسناک ہے پارٹی واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ سانحہ کی غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ملزمان کو عبرتناک سزاء دی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کا تدارک ہو انہوں نے کہاکہ پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائی کی بجائے نوجوانوں کو ہراساں کرنا سمجھ سے بالاتر ہے کوئٹہ شہر اورگردونواح میں منشیات سمیت دیگر جرائم عروج پر ہیں کوئی دن ایسا نہیں گزارتا جب شہریوں کو قیمتی موبائل اور نقدی سے محروم نہ کیاجائے موٹرسائیکلیں چھیننے کے واقعات میں بھی تشویشناک حد تک اضافہ ہوچکاہے شہریوں کو ایسا محسوس ہوتاہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے رحم وکرم پرچھوڑدیاگیاہے ان حالات میں پولیس اہلکاروں کی جانب سے نوجوانوں پر فائرنگ کسی صورت قابل معافی نہیں۔
سریا ب روڈ پر پولیس کی فائرنگ سے نوجوان فیضان جتک کا قاتل تشویش ہے،میر شمس کرد

ٹیگز:
سریا ب
