کوئٹہ،(ڈیلی گرین گوادر) واٹر اینڈ سینیٹیشن اتھارٹی )واسا( کوئٹہ کے مزدوروں اور ملازمین نے اوزار چھوڑ احتجاج شروع کر دیا کوئٹہ شہر سمیت اندرون کوئٹہ تمام گنجان آباد علاقوں میں پانی کی سپلائی بند ہو گئی تفصیلات کے مطابق حکومت بلوچستان کی جانب سے بجٹ 2024 میں اعلان کردہ 25 فیصد ایڈہاک ریلیف الأونس کوئٹہ کے تمام چھوٹی بڑی اتھارٹیوں اور پورے بلوچستان میں تمام محکموں کو ادا کر دیا گیا ہے مگر محکمہ واسا کوئٹہ کے مزدور اور ملازمین خاص طور پر ٹیوب ویل اور واٹر سپلائیوں میں کام کرنےوالے مزدور اس سہولت سے تاحال محروم ہیں محکمہ واسا کی انتظامیہ ایم ڈی واساصوبائی وزیر واسا محکمہ کے اعلی افسران اور محکمہ فناناس کو تحریری آگاہی اور چار ماہ سے دفاتر کے چکر لگانے کے باوجود مسئہ حل نہ ہونے تنخواہوں میں اضافہ نہ ہونے کے خلاف محکمہ واسہ کے تمام مزدور اور ملازمین نے گزشتہ روز اوزار چھوڑ احتجاج کا اعلان کیا تھا۔ صوبے کے تمام محکموں اور اتھارٹیز کو 25 فیصد اضافہ شدہ تنخواہ ادا کردی گئی ہے صرف محکمہ وکے لازمین 25 فیصد اڈہاک الائونس کیوں نہیں دیا جارہا ہے اوزار چھوڑ احتجاج پر عمل درامد کرتے ہوئےٹیوب و یلز اور واٹر سپلائیوں کو بند کر دیا جس سے کوئٹہ شہر میں پانی کا بحران سنکین ہوگیا ہے ۔واسا کے مزدوروں نے وز یر اعلی بلوچستان چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان کے تمام محکموکی طرح 25 فیصدیڈہاک ریلیف الائونس دیا جائے ۔دوسری جانب بلوچستان لیبر فیڈریشن کے صدر ممتاز مزدور رہنما خان زمان نے محکمہ واسا کے مزدوروںکوبجٹ 2024 میں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ 25 فیصدا یڈہاک ریلیف الائونس ادا نہ کرنے کی ش مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ محکمہ فنانس اور محکمہ واسا کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے معاملہ اور اہم
مسئلہ چار ماہ سے حل نہیں کیا گیا جو لیبر قوانین اور بنیادی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے ۔ حکومت فوری طور پر ملازمین کا مطالبہتسلیم کرے ۔ بلوچستان لیبر فیڈریشن اپنے مزدوروں و ملازمین کے حقوق و مسائل سے غافل نہیں ۔ مسائلکے حل کیلئے بلوچستان بھر میں احتجاج اور جدو جہد کی کال دینگے ۔
کوئٹہ،واسا کے ملازمین کا اوزار چھوڑ ہڑتال شہر کو پانی کی سپلائی بند کردی

ٹیگز:
واسا
