کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پرنس آغاعمرجان احمدزئی کے سربراہی میں سرداران سراوان کے ثالثی میں رئیسانی و لہڑی قبائل کے مابین دیرینہ خونی تنازعہ کا فیصلہ کرکے دونوں قبائل کو شیر و شکر کردیا پرنس آغاعمرجان احمدزئی کے سربراہی میں نواب محمد خان شاہوانی،آغا عزیز احمد زئی،سردارکمال خان بنگلزئی،سردار محمد عظیم محمدشہی،سردارشیرباز خان ساتکزئی،سردارمحمدعاصم سرپرہ،سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی،سردارزادہ سخی بھائی خان سمالانی،سردارزادہ حیات خان ساتکزئی نے دونوں قبائل سے اختیار ملنے کے بعدسراوان ہاؤس میں نوابزادہ رئیس خان رئیسانی سمیت دیگرکے بیانات قلمبند کیئیبعدازاں ثالثین نے لہڑی ہاؤس میں حاجی میر دولت خان لہڑی سمیت دیگر کے بیانات قلمبندکئے۔پرنس آغاعمرجان احمدزئی سمیت نواب محمد خان شاہوانی،سردار کمال خان بنگلزئی،سردار محمد عظیم محمدشہی،سردار شیربازخان ساتکزئی،سردار محمد عاصم سرپرہ،سردارزادہ جاوید عزیز لہڑی نے قلات ہاؤس کوئٹہ میں رئیسانی و لہڑی قبائل کے مابین تنازعہ کو بلوچی رسم و رواج کے تحت فیصلہ کیافیصلہ کنندگان نے سراوان ہاؤس جاکر چیف آف سراوان نواب محمد اسلم خان رئیسانی سمیت رئیسانی قبائل کو فیصلہ سے آگاہ کیا بعد ازاں لہڑی ہاؤس جاکر حاجی میر دولت خان لہڑی،ایم پی اے میر لیاقت خان لہڑی سمیت لہڑی قبائل کو فیصلہ سنایا دونوں قبائل نے فیصلہ کو قبول کرلیا۔آخر میں سید قاسم شاہ دوپاسی نے دعائے خیر کیا
رئیسانی و لہڑی قبائل کے مابین دیرینہ خونی تنازعہ کا تصفیہ، دونوں قبائل کو شیر و شکر کردیا

ٹیگز:
رئیسانی و لہڑی
