مستونگ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی مستونگ کی سینٸر باڈی اجلاس ضلعی صدر حاجی نذیر احمد سرپرہ ڈسٹرکٹ کونسل ہال میں منعقد ہوا۔جس کے مہمان خاص مرکزی سینٸر ناٸب صدر میر کبیر جان محمدشہی جبکہ اعزازی مہنانان مرکزی سیکرٹری اطلاعات چیرمین اسلم بلوچ، مرکزی خواتین سیکرٹری محترمہ یاسمین لہڑی اور بی ایس او پجار کے مرکزی سینٸر واٸس چیرمین بابل ملک بلوچ تھے۔اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے مولوی علی احمد سرپرہ نے کی۔اجلاس میں مرکزی، صوباٸی، تحصیلوں ، یونٹس عہدیداران اور سینٸر رہنماٶں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اجلاس میں ساتویں قومی کانگریس کی تیاریوں اور بلوچستان و ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی بحث مباحثہ ہوا۔ اور کارکنان نے قومی کانگریس اور پارٹی فیصلوں کے حوالے سے مرکزی قیادت سے سوالات بھی کیے اور کانگریس کے حوالے سے تجاویز بھی پیش کیں۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوٸے پارٹی کے مرکزی سینٸر ناٸب صدر و سینٹر میر کبیر جان محمدشہی ،ضلعی صدر حاجی نذیر سرپرہ، مرکزی ترجمان چیرمین اسلم بلوچ، میڈم یاسمین لہڑی، آغا فاروق شاہ نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ وفاقی حکومت اور خصوصا“ صوباٸی حکومت کی گڈگورننس کا یہ حال ہے کہ اسلام آباد فوج کے حوالے اور بلوچستان میں محکمے اور پولیس لیویز کے اختیارات ایف سی کے حوالے کیے جاچکے ہیں۔ پہلے پس پردہ سیکورٹی ادارے کرپشن اور بھتہ و رشوت لیتے تھے۔ اب براۓ راست کھلم کھلا لینے کی اجازت مل گٸی ہے۔بلوچستان پہلے ہی پسماندہ اور لوگ غربت کی سطح سے نیچے زندگی گزانے پر مجبور ہیں۔۔ موجودہ گورنمنٹ اپنے آقاٶں کے حکم پر فورسز کو اختیار دے کر بارڈر کو سیل کرکے بلوچستان کے نوجوانوں سے دووقت کی روٹی کمانے کا زریعہ بھی چین رہے ہیں۔ صوبے میں بےروزگاری پہلے سے عروج پر ہے۔ ماسٹرڈگری ہولڈرز نوجوان مجبور ہوکر چند لیٹر تیل لاکر اپنے خاندانوں کی کفالت کررہے ہیں۔ ان سے روزگار کا یہ سلسلہ بھی چین کر انھیں دانستہ طور پر ریاست سے متنفر کرکے پہاڑوں کا رخ کرنے پر مجبور کررہے ہیں۔ اس سے بلوچستان کے حالات مزید بدتری کی طرف جاٸیں گے۔۔ ریاست کے ذمہ داران اور اسٹبلشمنٹ کو اب ہوش کے ناخن لینے ہونگے۔اب ملک اس طرح کے کھیل کھلواڑ کا متحمل نہیں ہوسکتا۔ اجلاس سے نثار مشوانی، سجاد دہوار، میر سکندرملازٸی, ظفر اقبال بلوچ, حاجی شیرعلم بلوچ، میر احمد بلوچ، حاجی نذیربگٹی، آغا انور شاہ، مجید بنگلزٸی, وزیر خان شاہوانی, حاجی پسند خان شاہوانی، امداد بلوچ, نذیر نورزٸی, ثمینہ ظفر و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
نیشنل پارٹی کا ساتواں قومی کانگریس بلوچستان کی قومی سیاست میں سنگ میل ثابت ہوگا،میر کبیر محمد شہی

ٹیگز:
میر کبیر محمد شہی
