کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)مسیلغ بازئی کمیٹی کے رہنماوں انجینئر میراحمد،ملک تاج بازئی،اجمل خان بازئی،انجینئر عزیز بازئی نے کہا ہے کہ سیٹلمنٹ کے نام پر بازئی قبیلہ کی بلاپیمودہ (Unsetteled)اراضیات کا نیلام عام کسی صورت قبول نہیں کریں گے،بازئی قبائل کی زمینوں پرقبضے میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ اوراسکا بھائی ملوث ہیں حکام بالا اور عدلیہ اسکا نوٹس لے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو ملک زمرک خان،ملک محمدایوب، ملک عبدالقیوم، ملک نعمت بازئی،ملک اکرم،ضیاء الرحمن بازئی،نصیب اللہ خان،ملک حق نواز، سلیمان بازئی،اجمل خان بازئی،ملک عبدالقدوس بازئی،ملک فرید بازئی کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ 50سے 70فیصد پرسنٹ کے لالچ میں ریونیو کا کرپٹ عملہ سیٹلمنٹ افسران اور بندوبست تحصیلدارز عارضی قبضہ کو جاواز فراہم کرکے بازئی قبائل کی بلاپیمودہ اراضیات کو ان کے نام پر غیر آئینی سیٹلمنٹ کروا رہے ہیں مسیلغ رینج کے شرقاً شمالاً کوہ دامن میں واقع متذکرہ محالات و موضع جاتا جس میں محال و موضع حیدزئی تپہ حیدزئی تحصیل پشین ضلع پشین،محال خشکابہ حیدزئی،محال تالہ حیدزئی،محال سام خیل موضع ناوہ غنڈی اور محال خشکابہ کرک تپہ کچلاک تحصیل کچلاک ضلع کوئٹہ متذکرہ بالا موضوعات موضع ناوہ غنڈی اور موضع کرک بوجاہ میٹ کی وجہ سے کاریزات کی احداث ممکن نہیں تھی یا پھر تھوڑے ہی عرصے میں سرخ میٹ مٹی کی وجہ سے مہندم ہوکر غیر آباد اور خشکابہ کے رہ گئی انگریز دور حکومت کے پہلے بندوبست1886-97اور دوسرا بندوبست 1908اور پھر 1941-45میں یہاں کی اکثر زمین بوجہ بنجر سینٹرل گورنمنٹ کی ملکیت قرار دی گئی اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ برطانوی دور حکومت سے قبل ہی یہ اراضیات علاقہ کے بازئی قبیلہ کی ملکیت چلی آرہی ہیں انڈین سروے سیٹ سال 1885-95میں تیار کیا گیا ہر قبیلہ کے علاقائی حد اورقبائل کی تقسیم کو ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسیلغ رینج کے غربی موضع جات کے محال خشکابہ تالا دینار اور محال محمدخیل پنجپائی کے اپنے حدود میں بازئی قبائل ایک لاکھ15ہزار30ایکڑ بغرض تحفظ جنگلات کے اپنے حقوق کو قائم رکھتے ہوئے گورنمنٹ آف مغربی پاکستان کے محکمہ جنگلارت کو حوالہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ حالیہ رواں بندوبست میں ضلع کوئٹہ اور پشین میں مسیلغ پہاڑ کے شرقی اور غربی دامان میں واقع مختلف محال کاریزات وموضع جات میں بازئی قبائل کی بلاپیمودہ اراضیات کی جدیدپیمائش زیر دفعہ 116لینڈ ریونیو ایکٹ 1967کے تحت 50سے 70فیصد پرسنٹ کے لالچ میں کرپٹ ریونیو بندوبست عملہ، سیٹلمنٹ آفیسر،تحصیلداربازئی قبیلہ کی بلاپیمودہ اراضیات میں عاضی پڑے بطور پوندے اورریونیو ریکارڈ میں کی گئی واضح غبن زدہ زمینداروں کے فیک جعلی انتقالات رکھنے والے قبضہ گیر نام نہادم زمینداران کی کمزوری سے بہتر ذاتی فائدہ اٹھانے کو مال غنیمت جان کر ڈی ایچ اے کے کچھ لینڈ پروائیڈز کے لینڈ مافیاز کے ذریعے ان پوندوں کو اکسا کر ان کے قبضہ کو اپنے ذاتی لالچ کیلئے ریونیو رواں میں جواز فراہم کرکے بازئی قبائل کی جدی پشتی بلاپیمودہ اراضیات کی ان کے نام پر سیٹلمنٹ کروا رہے ہیں جس کو ہم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ایک سوال کے جوا ب میں تاج بازئی نے کہا کہ بازئی قبائل کی زمینوں پر قبضے میں سابق ڈپٹی چیئرمین سینٹ اوراسکا بھائی شامل ہیں جنہیں موجودہ حکومت کی پشت پناہی حاصل ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ہماری زمینوں پرقبضے کا سلسلہ بند نہیں ہواتو سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملکر سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔
بازئی قبائل کی زمینوں پرسیٹلمنٹ کے نام پر کسی کو قبضے کی اجازت نہیں دیں گے،انجینئر میراحمد

ٹیگز:
انجینئر میراحمد
