ڈیرہ اللہ یار(ڈیلی گرین گوادر) جعفرآباد میں تھانہ کیٹل فارم پولیس اور ڈاکوں کے مابین مبینہ پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ کے بعد 3 مسلح ڈاکوں کو گرفتار کرلیا گیا، ڈی ایس پی سرکل ڈیرہ اللہ یار محمد شمن سولنگی نے ایس ایچ او تھانہ کیٹل فارم محمد خان بروہی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 3 مسلح ڈاکو کیڈٹ کالج کے قریب مقامی شہری سے موٹرسائیکل چھین کر فرار ہو رہے تھے کہ اطلاع ملنے پر تھانہ کیٹل فارم کے ایس ایچ او محمد خان بروہی پولیس پارٹی کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے تو پولیس اور ڈاکوں کے مابین مقابلہ ہوا، ڈیرہ اللہ یار سے ڈی ایس پی کی سربراہی میں پولیس کی ٹیم بیک اپ دینے پہنچی اور دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا جسکے بعد 3 ڈاکوں کو گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ڈاکوں کے قبضے سے تین پستول، دو مسروقہ موٹرسائیکلیں اور ایک موبائل فون برآمد ہوا ہے، ڈی ایس پی نے مزید بتایا کہ گرفتار ڈاکوں کی شناخت دودا ولد کوڑا خان ریٹی، ایوب ولد تاجل اور ضمیر ولد محمد نواز عرف راضی بخشلانی کے طور پر ہوئی، ملزمان کا تعلق بین الصوبائی ڈکیت گینگ سے ہے، ابتدائی تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ ملزمان تھانہ ڈیرہ اللہ یار اور اوستہ محمد کو بھی مطلوب ہیں، انکا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا، اہم انکشافات بھی متوقع ہیں، ڈی ایس پی محمد شمن سولنگی نے کہا کہ ڈی آئی جی نصیرآباد ایاز احمد بلوچ اور ایس ایس پی جعفرآباد عطا الرحمن ترین کی ہدایت پر پولیس امن امان کی بحالی اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے، امن دشمن عناصروں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا انکے سہولتکاروں کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا، دریں اثنا پولیس مقابلے میں ڈکیتی شدہ موٹرسائیکل کی برآمدگی اور ملزمان کی گرفتاری پر شہری نے ڈی ایس پی محمد شمن سولنگی اور ایس ایچ او محمد خان بروہی کو پھولوں کے ہار پہنائے۔
پولیس اور ڈاکوں کے مابین مبینہ پولیس مقابلے میں دو طرفہ فائرنگ، 3 مسلح ڈاکوں گرفتار

ٹیگز:
فائرنگ
