کوئٹہ :پاکستان پیپلز پارٹی کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک، جنرل سیکرٹری سید اقبال شاہ، سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے حلقہ این اے 249سے فتوحات کا نہ رکنے والا سلسلہ شروع کیا ہے کراچی میں انتخابات میں قادر مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد ہے کراچی کے عوام نے پیپلزپارٹی کے مخالفین کو شکست دیدی ہے، کراچی کے عوام نے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے حلقہ این اے 249 کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کی کامیابی پیپلزپارٹی کی عوام دوست پالیسیوں کی فتح ہے اب کراچی میں بھی تیزی سے پیپلزپارٹی کی مقبولیت میں اضافہ ہورہا ہے اور وہ دن دور نہیں جب کراچی بھی پیپلزپارٹی کا گڑھ ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے جس نے تاریخی اور تعمیراتی کام کئے ہیں وہ کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں اور عوام یہ اچھی طرح جانتے ہیں کہ پیپلزپارٹی ہی انہیں ترقی کی منازل کی طرف لے جاسکتی ہے انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی پالیسیوں کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں تو پھر عوام نے بھی پیپلزپارٹی کا ساتھ دینا شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی عوام کی جماعت ہے جس نے لاکھوں لوگوں کو روزگار فراہم کیا، ملک کی معیشت اوراداروں کو مضبوط کیا ہے، انہوں نے کہاکہ عالمی یوم مزدور پر پیپلز پارٹی اعلان کرتی ہے کہ مزدوروں،کسانوں، دھکانوں کے حقوق کے حصول کی جدوجہد میں انکے ساتھ کھڑے ہیں پیپلز پارٹی برسراقتدار آکر مزدوروں کے مسائل حل کریگی اور انہیں خوشحال بنائے گی
قادر مندوخیل کی جیت عوام کا پیپلزپارٹی پر اظہار اعتماد ہے، حاجی علی مدد جتک

ٹیگز:
قادر مندوخیل
