جیوانی(ڈیلی گرین گوادر) جیوانی میں دھماکہ 2بچے زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو تحصیل جیوانی کے گاؤں پانوان میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں 2 بچے ابو بکر اورارمان زخمی ہو گئے جنہیں فوری طورپر طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پو لیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے مزید تفتیش شروع کر دی۔
جیوانی میں دھماکہ 2بچے زخمی

ٹیگز:
جیوانی
