حب(ڈیلی گرین گوادر)حب صدر پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی گھروں میں ڈکیتی کرنے والے گروہ کے سرغنہ پانچ کارندوں سمیت چوری شدہ سامان برآمد ملزمان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی حب محمد مراد کی ہدایت پر ایس ایچ او حب شاہنواز مینگل نے صدر تھانے میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائی کرتے ہوئے حب صدر تھانے کے حدود اکرم کالونی سمیت دیگر علاقوں میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والے گروہ کا سرغنہ کو چار ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے گھروں سے چوری کئے جانے والا سامان بھی برآمد کرلیا دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ دن کو گلیوں میں سموسہ فروش بن کر گھروں کا ریکی کرتے تھے اور رات کو گھروں میں ڈکیتی کرتے تھے ملزمان نے پانچ سے چھ گھروں میں ڈکیتی کا اعتراف کیا ہے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ایس ایچ او صدر تھانہ شاہنواز مینگل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن کاروائیاں جاری رہے گی حب شہر کا امن و امان کو بحال رکھنا اولین فرض ہے جرائم پیشہ افراد سے کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی۔
حب ، پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث5ملزمان کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
پولیس
