کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے حلقہ پی بی 47 پشین-1 سے کامیاب امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے خلاف کمال الدین کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دی بلوچستان ہائی کورٹ کے جج جناب جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل الیکشن ٹریبونل 1 نے حلقہ پی بی- 47 پشین-1 سے کامیاب امیدوار اسفندیار خان کاکڑ کے خلاف کمال الدین کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس کا محفوظ فیصلہ سنادیا، جسکے مطابق معزز عدالت نے گواہان کی بیانات اور ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرتے ہوئے اور اس نتیجے پر پہنچا الیکشن پٹیشن عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا۔ کمال الدین کی جانب سے کیس کی پیروی اسکے وکیل کامران مرتضی اور عدنان اعجاز، ایڈوکیٹ نے جبکہ اسفندیار خان کاکڑ کی جانب سے کیس کی پیروی نادر علی چھلگری، خلیل احمد، بلال محسن اور علی محمد رند،ایڈوکیٹ نے کی اور حکومت بلوچستان کی جانب سے کیس کی نمائندگی نصرت بلوچ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے کیا۔
الیکشن ٹریبونل نے حلقہ پی بی47 کمال الدین کی جانب سے دائر انتخابی عذرداری کیس عدم ثبوت کی بنیاد پر خارج کردی

ٹیگز:
الیکشن ٹریبونل
