خاران(ڈیلی گرین گوادر) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان سے پاکستان مسلم لیگ(ن) خاران کے سینئر رہنما میر نثار بلوچ نے کوئٹہ میں ملاقات اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر نے بلوچستان کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور کہا کہ قومی یکجہتی اور اتحاد سے ہم مسائل پر قابو پاسکیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف بلوچستان کی تعمیر ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں وہ بلوچستان میں زرعی انقلاب لانا چاہتے ہیں اور بلوچستان میں صوبائی حکومت صوبے کے رفتار کو تیز کرنے کے لئے کوشاں ہیں اس موقع پر مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما میر نثار بلوچ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان ناصر کا شکریہ ادا کیا جھنوں نے اپنے مصروفیات کے باوجود وقت نکال کر ملاقات کا شرف بخشا مسلم لیگ ن کے رہنما میر نثار بلوچ نے ڈپٹی چیئرمین کو صوبے کے عوام کے مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کیا ہے اور بلوچستان کے مسائل کے اہمیت کو موثر اقدامات کے ساتھ تاریخی کردار ادا کیا ہے اس کے لئے ہم ان کے بے حد مشکور ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ مستقبل میں بھی بلوچستان کے ایسے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کریں گے۔
بلوچستان کی ترقی کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ

ٹیگز:
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ
