اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)سول سرونٹس ایکٹ 1973 میں ترمیم پر کام شروع ، ہزاروں سرکاری ملازمین کے متاثر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات کے نتیجے میں متاثر ہونے والے ملازمین کو دیگراداروں میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں متاثرہ ملازمین کو سرپلس پول میں اور دوسرے مرحلے میں سرپلس ملازمین کو دوسرے محکموں میں بھیجا جائے گا، سرپلس ملازمین کو گولڈن ہینڈ شیک بھی دیا جائے گا۔دستاویز کے مطابق سول سرونٹس ایکٹ کی سیکشن 2 اور 11 میں ترمیم کی جا رہی ہے،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ترمیمی مسودہ تیار کر لیا ہے جس کی منظوری کابینہ سے لی جائیگی۔
حکومتی ذارئع کے مطابق حکومتی اخرجات میں کمی لانے اور ری اسٹرکچرنگ کی مشق کے نتیجے میں کئی وزارتوں کو بند کیا جا ئے گا یا ان کا انضمام ہو گا۔ذرائع نے بتایا کہ بعض ملازمین کو صوبائی محکموں میں ایڈ جسٹ ، بہت سے ملازمین کو فارغ کیا جائے گا، پی ڈبلیو ڈی سمیت بند کیے جانے والے اداروں کے ملازمین کو مالیاتی پیکج دیا جائے گا۔

