کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر پنجگور شہید ذاکر بلوچ کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔ پاکستانی پرچم میں لپٹے شہید کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی گئی اور پھول چڑھائے گئے۔ شہید کے جسدِ خاکی کو پورے اعزاز کے ساتھ تدفین کے لیے آبائی علاقے روانہ کردیا گیا۔
نماز جنازہ میں گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، صوبائی وزرا اور اعلیٰ سول و فوجی حکام نے شرکت کی۔

