کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء و قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 263سے آزاد امید وار چوہدری نعیم کریم نے مرکزی قیادت کی ہدایت پر حلقہ این اے 263سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر تے ہوئے کہا کہ سیا سی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہوا کر تی ہیں لیکن اس میں ذاتی آنا بغض، ذاتیات اور منا فقت نہیں ہو نی چاہیے، ہمیشہ کی طرح اس مر تبہ بھی انتخابات سے قبل پیرا شوٹرز اور سیا سی یتیموں نے بلو چستان میں ہماری پارٹی پر قبضے کر لیا اور خصوصاً کوئٹہ شہر کی متعدد سیٹوں پر با ہر سے آنے والوں کو ٹکٹس جا ری کی گئیں ہیں جس کی بھر پور مخالفت کر تے ہیں۔یہ بات انہوں نے اتوارکو نواب سلمان خان خلجی، شبیر چوہدری سمیت دیگر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ ملک اس وقت تک تر قی نہیں کر سکتا جب تک معیشت مضبوط نہ ہو جائے مسلم لیگ (ن) کا منشور ہے کہ ملک میں کاروبار کو فروغ دیا جائے صنعتوں کا قیام ہو اور کسانوں کی بنیادی ضروریات کو پوا کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) 8فروری کو کامیاب ہو نے کے بعد تمام صوبوں کے ہر فرد کے حقوق کی حفاظت کریگی جو یقینا ملکی استحکام کے لئے بے حد ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی مرکزی قیادت میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مریم نواز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد اور مرکزی قیادت کی ہدایت پر حلقہ این اے 263سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی سیا سی قوتوں کو اکھٹا کرنا ہوگا اور بھی شخص پاکستان کی وحدت پر یقین رکھتے ہیں پارٹی کی فعالیت کے لئے ہم وہ تمام اقدامات اٹھائیں گے جو پارٹی کی تر قی اور کامیابی کے لئے ضروری ہوں۔
سیاسی جماعتوں میں اختلافات جمہوریت کا حسن ہوا کر تی ہیں، چوہدری نعیم کریم

ٹیگز:
چوہدری نعیم کریم
