کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیدخان درانی نے کہا ہے کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں ڈیجیٹل ٹیبلیٹس کی تقریب قابل ستائش اقدام ہے بلوچستان کی ترقی میں بی آر ایس پی کا اہم کردار ہے جس نے ہرشعبہ زندگی میں قابل قدرخدمات سرانجام دی ہیں۔یہ بات انہوں نے جمعرات کی رات بی آر ایس پی آفس میں بی آر ایس پی کی جانب سے ایس سی ڈبلیو پروگرام کے تحت اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین اور رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک کے تعاون سے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ،صوبائی محکمہ تعلیم کے ادارے پی پی آئییو اور پراجیکٹ سٹاف میں 2079ڈیجیٹل ٹیبلیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے سابق صوبائی وزیر روشن خورشید بروچہ،چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی طاہر رید اوردیگرنے بھی خطاب کیا بلوچستان رورل سپورٹ پرگرام ضلع لورالائی،پنجگوراور کوہلو میں ای سی ڈبلیو پروگرام نافذ العمل کر رہا ہے اس پروگرام کا بنیادی مقصدان اضلاع میں مقیم مقامی افراد اور افغان مہاجرین کے 42000سے زائد بچوں کو تعلیمی سہولیات کی بحالی و فراہمی،اساتذہ کی تربیت اور طلبہ کو روزگار کے مختلف تربیتی پروگرام کی فراہمی شامل ہے۔چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی طاہر رشید نے بی آر ایس پی کے منصوبوں کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا اور کہا کہ تعلیم اور صحت کے میدان میں ہمیں بہتری لانا ہوگی بی آر ایس پی حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر کام کر رہی ہے اور ہم ہمیشہ سرکاری اداروں کو ساتھ لیکر چلنے کے اصولوں پر کارفرما ہیں تاکہ صوبے سے پسماندگی کو دور کیا جاسکے اس پروگرام میں بھی ہم محکمہ تعلیم حکومت بلوچستان کے ساتھ ملکر کام کررہے ہیں اب ہم یو این ایچ سی آر اورآر یس پی این کے تعاون سے اساتذہ کی کارکردگی کو جدید دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ٹیبلیٹس تقسیم کر رہے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ یہ ٹیبلیٹس حقدار لوگوں تک پہنچائے جائیں گے۔ تقریب سے رورل سپورٹ پرگرام نیٹ ورک کی چیف ایگزیکٹوآفیسر شاندانہ خان نے کہا کہ ہمارے اس پرگرام میں ایک ہی مقصد ہے کہ ہر بچہ اور بچی اسکول میں ہو کیونکہ اب بھی صوبے کے لاکھوں کی تعداد میں بچے اور بچیاں اسکولوں سے باہر ہیں جس پرتوجہ دینے کی ضرورت ہے اور اس سلسلے میں محکمہ تعلیم مسلسل کوششیں کررہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے روشن خورشید بروچہ اورمختلف ماہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال نہ صرف تعلیم کو آسان بنانا ہے بلکہ طلباء کی تخلیقی صلاحیتوں کو بھی ابھارتا ہے ہمیں خوشی ہے کہ اس جدید دور میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے ٹیکنالوجی کی سہولیات فراہم کی گئی ہیں یہ ہمیں ہماری تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے اور دنیا کے ساتھ ہم آہنگ کرنے میں مدد دے گی۔صوبائی وزیر تعلیم راحیلہ حمیدخان درانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کے ڈیجیٹل دور میں بلوچستان کے تعلیمی اداروں میں اس قسم کا تعاون قابل ستائش ہے جس کیلئے وہ اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے مہاجرین،رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک اور بلوچستان رورل سپورٹ پروگرام کی شکر گزار ہیں خاص طور پر بلوچستان کی ترقی میں بی آر ایس پی کا اہم کردار ہے جس نے صوبے کی ترقی کیلئے ہر شعبہ ہائے زندگی میں قابل قدر خدمات انجام دی ہیں۔تقریب کے اختتام پر چیف ایگزیکٹو آفیسر بی آر ایس پی ڈاکٹر طاہر رشید نے مہامنوں میں شیلڈ تقسیم کیں۔
بلوچستان کی ترقی میں بی آر ایس پی کا اہم کردار ہے،راحیلہ حمید درانی

ٹیگز:
راحیلہ حمید درانی
