کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں دو ماہ کے دوران بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کردی،،صوبے میں سات جون سے اب تک بارشوں کے دوران ہونے والے واقعات میں 15 افراد جاں بحق جبکہ33 افراد زخمی ہوئے پی ڈی ایم اے کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 7 جون سے اب تک جاری مون سون بارشوں کے سبب آسمانی بجلی، چھت اور دیواریں گرنے کے واقعات میں 5 بچوں سمیت 15 افراد جاں بحق جبکہ33 افراد زخمی ہوئے ہیں،زخمیوں میں 3 خواتین اور 10 بچے بھی شامل ہیں ڈیرہ بگٹی میں 2 افراد جاں بحق اور 25 افراد زخمی ہوئے ہیں،بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 354 مکانات کو نقصان پہنچا، جن میں 93 مکانات مکمل طور پر تباہ ہوئیجبکہ 261مکانات کو جزوی نقصان پہنچا، طوفانی بارشوں سے 372 ایکڑ پر کھڑی فصلیں اور 36 کلو میٹر شاہراہیں متاثر ہوئیں مختلف اضلاع میں 4 پلوں کوجزوی نقصان پہنچا جبکہ 188 مویشی مر گئے،،صرف لسبیلہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 82 مویشی ہلاک ہوئے۔
بلوچستان میں دو ماہ کے دوران بارشوں سے 15افراد جاں بحق،33زخمی

ٹیگز:
بلوچستان
