کراچی: کونسل آف پاکستان نیوزپیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای) کے صدر عارف نظامی اور سیکریٹری جنرل ڈاکٹر جبار خٹک نے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کارکنان کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرنا حکومت کا اولین فرض ہے۔ سی پی این ای کے رہنماؤں نے کوئٹہ کے صحافیوں اور میڈیا کارکنان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور بلوچستان حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ رپورٹر عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور صحافیوں کے جانی و مالی تحفظ کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔
صحافی عبدالواحد رئیسانی کے قاتلوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے‘ سی پی این ای

ٹیگز:
صحافی
