کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈیرہ بگٹی میں محکمہ سی اینڈ ڈبلیو کے اہلکاروں کے خلاف اینٹی کرپشن نے دو مختلف مقدمات درج کر کے تین افراد کوگرفتار کرلیا گیا محکمہ اینٹی کرپشن کے جاری کردہ بیان کے مطابق باضابطہ انکوائری کے نتیجے میں ڈیرہ بگٹی اور سوئی بلوچستان میں کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) ڈیپارٹمنٹ کے افسران اور اہلکاروں ایس ای محمد اعجاز اعوان،ایس ڈی او محمد اشفاق،سب انجینئر محمد اسماعیل اور محمد عزیز، ٹھیکیدار درشن کمار کے خلا ف مقدمات درج کئے اور انہیں گرفتار کیا گیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق ملزمان پر پیشگی ادائیگی، غیر معیاری کام، کرپشن، اختیارات کا ناجائز استعمال اور اسکیم کو ادھورا چھوڑنے کے الزامات ہیں۔ڈی جی اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے انکوائریوں کی ذمہ داری ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن شاہ زمان مندوخیل کو سونپی جنہوں نے انکوائری مکمل کر کے ملزمان کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کر لیا۔کیس میں مزید گرفتاریاں بھی متوقع ہیں۔
اینٹی کرپشن نے محکمہ سی اینڈ ڈیرہ بگٹی کے تین اہلکاروں کو گرفتار کرلیا

ٹیگز:
اینٹی کرپشن
