کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان ہائی کورٹ نے صوبے کے دو سو سے زائد پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کو طلبی کے نوٹسز جاری کر دیئے۔بلوچستان ہائی کورٹ میں پولیس کے برطرف کردہ ملازمین کی درخواست کی سماعت چیف جسٹس محمدہاشم کاکڑاورجسٹس شوکت رخشانی نے کی درخواست گزار کا موقف تھا کہ انہوں نے ہمیں ایک سال تک نوکری پربحال رکھنے کے بعدبیک جنبش قلم برطرف کیاگیااور ملازمین کو اظہار وجوہ کا کوئی نوٹس اورصفائی کاموقع بھی فراہم نہیں کیاگیاعدالت نے آ ئی جی،ڈی آئی جی پولیس سمیت متعلقہ حکام کوطلب کرلیا اور نوٹسزجاری کر دیئے عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔
بلوچستان ہائی کورٹ،پولیس اہلکاروں کو برطرف کرنے کیخلاف درخواست پر آئی جی سمیت متعلقہ حکام کو نوٹسز جاری

ٹیگز:
بلوچستان ہائی کورٹ
