کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ساراوان ہاؤس کوئٹہ میں قائم بلڈ ڈونیشن کیمپ کے انعقاد کے موقع پر بلوچستان پیس فورم کے چیئر مین نوابزادہ میر لشکری خان رئیسانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی انسان کو بچا نا تمام انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے اس دور میں سائنس ترقی کرچکا ہے کہیں نہ کہیں انسانوں کو خون کی ضرورت پڑتی ہے بعض اوقات مریضوں میں خون کی کمی بھی ہوتی ہے لیکن والدین اپنے مریضوں کو خون خریدنے کی سکت نہیں رکھتے اس لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کے ذریعے خون جمع کر کے غریب لوگوں کو بالخصوص تھیلسیمیا کے مریضوں خون مفت فراہم کیا جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز مستونگ کے ایک شہری جن کے تین بچے تھیلیسمیار کے مریض تھے ان کو خون کی ضرورت تھی ان کے والدین نے تجویز دی کہ بلڈ ڈونیشن کیمپ لگائی جائے تاکہ ضرورت مندوں کو بروقت خون کی فراہمی کو یقینی بنا یا جاسکے انہوں نے کہا کہ ساراوان ہاؤس میں ہم نے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگا یا عوام کیلئے پیغام ہے کہ خون دینے سے انسانی صحت پر بھی اچھے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ ہم یہ خون جو اچھے شہرت کے بلڈ بینک ان کو فراہم کرینگے تاکہ وہ رضا کارانہ طور پر لوگوں کو بغیر معاوضہ کے خون فراہم کر سکے۔
انسان کو بچا نا تمام انسانیت کو بچانے کے مترادف ہے،نوابزادہ حاجی لشکری خان رئیسانی

