کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نیشنل پارٹی نے کوئٹہ بم دھماکے کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ افرادکی شہادت اورزخمی ہونے پر افسو س کا اظہا کرتے ہوئے کہا ہے کہ دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جائے۔یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں نیشنل پارٹی کے ترجمان نے کہاکہ کوئٹہ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں بے گناہ افراد کی شہادت اورزخمی ہونے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے حکومت بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجے کی بہترسہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائے۔ترجمان نے بم دھماکے میں شہیدہونے والے افرادکے اہل خانہ سے تعزیت اورزخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔
دھماکے میں ملوث عناصر کے خلاف موثر کارروائی عمل میں لائی جا،نیشنل پارٹی

ٹیگز:
نیشنل پارٹی
