کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان بار کونسل، بلوچستان بار کونسل، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں لاپتہ ظہیر بلوچ بازیابی اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن ریلی و دھرنے پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ شیلنگ اور خواتین بچوں پر لاٹھی چارج اور اسلام آباد میں پشتون تحفظ موومنٹ کے ممبر گیلہ من وزیر پر حملے کے نتیجے میں شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی سنگین معاملہ ہے گزشتہ کئی دنوں سے سریاب سے لاپتہ ظہیر بلوچ کے بازیابی کیلئے پرامن دھرنا و احتجاج جاری تھا آج پرامن احتجاج پر پولیس کی جانب سے ہوائی فائرنگ اور شیلنگ و خواتین بچوں پر لاٹھی چارج حکومت کی بوکھلاہٹ ہے صوبائی حکومت عوام کی جان و مال کی تحفظ کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے بلوچستان میں امن و امان کا مسئلہ انتہائی سنگین صورتحال اختیار کر چکا ہے لاپتہ افراد کا معاملہ انتہائی سنگین لاپتہ افراد کے فوری بازیابی کیلئے سپریم کورٹ بلوچستان ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح فیصلے کے مطابق اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو انہیں عدالتوں میں پیش کیا جانا چاہیے ماوراء آئین قانون گرفتاری لاپتہ کرنا سنگین جرم ہے بیان میں کہا کہ بلوچستان بار باڈیز کو بلوچستان میں انسانی حقوق کے پامالیوں پر تشویش پائی جاتی ہے بیان میں مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور ظہیر بلوچ سمیت تمام لاپتہ افراد کو فوری بازیاب کرے شیلنگ لاٹھی چارج میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے بیان میں پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما انقلابی شاعر گیلا من کی شہادت پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد جیسے شہر میں پی ٹی ایم پر قاتلانہ حملہ شہادت اور قاتلوں کی عدم گرفتاری قابل مذمت ہے اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ حملے کے کئی دن گزرنے کے باوجود قاتلوں کی عدم گرفتاری سوالیہ نشان ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
گوادر میں چیک پوسٹوں میں اضافہ، تلار میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کا قیام اور لوگوں کو تنگ کرنا کسی طور قبول نہیں، مولانا ہدایت الرحمان بلوچ
گوادر (این این آئی)ضلع گوادر میں چیک پوسٹوں میں اضافہ، تلار میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کا قیام اور لوگوں کو تنگ کرنا کسی طور قبول نہیں، ہم نے کل بھی چیک پوسٹوں کے خلاف مزاحمت کیا تھا اب بھی کریں گے، ان خیالات کا اظہاررکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا،انہوں نے گوادر میں چیک پوسٹوں میں اضافے، تلار میں کوسٹ گارڈ چیک پوسٹ کا قیام اور لوگوں کی تذلیل پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیک پوسٹوں میں اضافہ اور لوگوں کی تذلیل ہرگز قبول نہیں،انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ہم نے کل بھی چیک پوسٹوں اور عوامی تذلیل کے خلاف مزاحمت کیا تھا اب بھی کریں گے کسی ادارے کی من مانی نہیں چلے گی۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کا دالبندین تیکوانڈو کلب کا دورہ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کا پرتپاک استقبال کیا
دالبندین (این این آئی) ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کا دالبندین تیکوانڈو کلب کا دورہ،ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کا پرتپاک استقبال کیا تیکوانڈو کوچ فیروز شاہ نوتیزئی چیف انسٹکرٹر تیکوانڈو میر ثناء اللہ قمرزئی تیکوانڈو ٹیکنیکل کمیٹی کے چیئر مین فیض اللہ عابد، اور اس موقع پر تیکوانڈو کلب کے کھلاڑیوں نے بڑی تعداد میں موجود تھے پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے تیکوانڈو کے کھلاڑی صدام برہانزئی نے کی، ٹیکوانڈو کوچ فیروز شاہ نوتیزئی نے ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کو دالبندین تیکوانڈو کلب کے مسائل سے آگا کیا،ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی نے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی یہاں تیکوانڈو کلب آکر نوجوانوں کا شوق دیکھ کر یہاں ٹیکوانڈو کلب سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی موجودگی سے ظاہر ہوتا ہے کھلاڑیوں کے ساتھ محنت ہورہا ہیں اور انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ سطح پر اسپورٹس کی سرگرمیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیکوانڈو سمیت تمام گیمز کی فروغ کے لئے کوشاں راہونگا، ضلع چاغی کے نوجوان نسل کو کھیل کے میدانوں میں راغب کرنا ہمارا اوّلین ترجیحات میں شامل ہیں جب نوجوان اسپورٹس میدانوں کا رخ کرینگے تو وہ غلط ماحول سے اور منشیات وغیرہ سے دور رہیں گے کیونکہ ہمارے ڈسٹرکٹ چاغی میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے صرف سرکاری سطح پر حوصلہ افزائی ہونا چاہیے کھلاڑیوں کوپلیٹ فارم کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ پلیٹ فارم ہمارا فرض بنتا ہے کہ ہم انھیں آگے لیجانے میں مدد کریں اور ان کی حوصلہ افزائی کریں ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی نے اپنی طرف سے اگست کے پہلے ہفتے میں شہید سالار جان سنجرانی ٹیکوانڈو ٹورنامنٹ کا اعلان کیا اس ٹورنامنٹ میں نوشکی اور دالبندین کے کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ،مقابلہ ہوگا۔دالبندین تیکوانڈو کلب کیکھلاڑیوں کے لیے 30 ہزار روپے کا اعلان کیا اور مزید کہا کہ انشاء اللہ تیکوانڈو کلب کے ساتھ ہماری ہمیشہ تعاون رہے گی اور تیکوانڈو کلب کے جتنے مسائل ہے ان کو پورا حل کرنے کی کوشش کرنگے اس موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خان عبدالودود خان سنجرانی کو تیکوانڈو کوچ فیروز شاہ نوتیزئی چیف انسٹکرٹر تیکوانڈو ثناء اللہ قمرزہی تیکوانڈو ٹیکنیکل کمیٹی کے چیرمین فیض اللہ عابد نے شیلڈ پیش کئے،آخر میں مہمانوں کی اعزاز میں پر تکلف ٹی پارٹی کا اہتمام کیا گیا اور اس موقع پر انہوں نے کہا ٹیکوانڈو کھیل کو میر فیروز شاہ نوتیزئی فیض اللہ عابد، علی احمد ریکی حاجی عبدالستار کشانی جنھنوں نے ٹیکوانڈو کو وسعت دینے کے لیے اس مقام پر پہنچایا یہاں ٹیکوانڈو اکیڈیمی سے نیشنل اور انٹرنیشنل کھلاڑی موجود ہیں اس موقع پر خان پینل کے گراں قدر شخصیات ملک نوربخش بڑیچ حاجی عبدالرحمن ریکی حاجی نور علی خان سنجرانی حاجی ملک آصف قمرزہی حاجی نور علی خان سنجرانی ایم ایس پرنس فہد ہسپتال دالبندین ڈاکٹر سید علی احمد مسٹر عطاء الرحمن حسن زئی میر اویس خان سنجرانی شیر آغا سنجرانی بی اے پی کے تحصیل صدر سردار احمد بخش سنجرانی ریاض سنجرانی حاجی حامد گل یوسفزئی ولی شاہ بلانوشی چیرمین کے فوکل پرسن اللہ نظر خان سنجرانی بابر علی سنجرانی انٹرنیشنل کھلاڑی محمد اقبال سنجرانی زبیراحمد سیانی امداد اللہ محمد حسنی صدام حسین برانزئی عبد الرشید نوتیزئی سلمان خان سدیس قمبرزء محمد عاصم ٹائیگر نزیر احمد سیاپاد ملاعبدالحق نوتیزی شہزاد خان محمد عبداروف جمالزئی اور دیگر بھی موجود موجود تھے آخر میں کوچ فیروز شاہ نوتیزئی نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔
پرامن احتجاج پر شیلنگ و لاٹھی چارج میں ملوث اہلکاروں کیخلاف کارروائی کی جائے،پاکستان بار کونسل

ٹیگز:
پاکستان بار کونسل
