اسلام آباد :پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا،حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش اورافسوس ہیں۔ اپنے بیان میں شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ پی ڈی ایم سمجھتی ہے کہ ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے،کوئی مسلمان اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہاکہ حالیہ چند دنوں میں ہونے والے پرتشدد واقعات ہر پاکستانی کے لئے باعث تشویش اورافسوس ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم ہر قسم کے تشدد کی شدید مذمت کرتی ہے،ملک میں امن وامان قائم کرنے میں حکومت کی ناکامی واضح ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومتی ناکامی کی وجہ سے شہریوں اور امن وامان نافذ کرنے والے اہلکاروں کی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ انہوں نے کہاکہ 2017 میں بھی اسی طرح کے پرتشدد واقعات ہوئے تھے جس کے نتیجے میں اس معاملے پر سپریم کورٹ کا فیصلہ آیا۔ انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم زور دیتی ہے کہ پاکستان میں امن اس وقت ہی قائم ہوسکتا ہے اگر اسے آئین اور عوامی خواہشات کے مطابق چلایاجائے۔
ناموس رسالت ہر مسلمان کے عقیدے کا بنیادی جز ہے، اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتا،شاہد خاقان

ٹیگز:
ناموس رسالت
