سانگھڑ(ڈیلی گرین گوادر)سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بااثر افراد نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی لیکن پولیس نے سب کچھ جانتے ہوئے بھی بااثر وڈیرے کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بجائے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں اونٹ کو کٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ زخمی حالت میں دیکھا جاسکتا ہے، نامور صحافیوں سمیت صارفین اس ظلم کے خلاف انصاف کا مطالبہ کررہے ہیں۔یہ واقعہ گزشتہ روز سندھ میں سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں پیش آیا۔

