کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے اس مقصد کیلئے ممکنہ وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز اپنے حلقے کے مختلف وفود سے ملاقات کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن سے پہلے عوام سے کئے گئے وعدے پورے کرینگے اور عوام کو کسی صورت مایوس نہیں کریں گے،ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے، عوام کی خدمت کا سفر جاری رکھوں گا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی 39 میں مسائل کے انبار لگے ہوئے ہیں لیکن بدقسمتی سے گزشتہ حکومت نے ہمارے حلقے کوئی توجہ نہیں دیا ہے جس سے لوگ مختلف مسائل کا سامنا ہیں صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا کہ ہم ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ لوگوں کے مسائل کم سے کم کیا جائے اور ان کو ہر قسم کے سہولیات مہیاکئے جائے تاکہ لوگوں کے زندگیوں میں آسانیاں پیدا ہوجائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں حلقہ پی بی 39 کے تمام علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاونگا جس میں سڑکوں،نالیاں سیوریج سسٹم ٹیوب ویل کی تنصیب نئے سکولوں کی تعمیر اور مرمت بریجوں کی تعمیر اور روزگار کے مسائل پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھایاجارہاہوں صوبائی وزیر کہا کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا وڑن ہمارے لئے مشعل راہ ہے اسی وڑن کو ساتھ لے کر چل رہے ہیں انھوں نے کہا کہ اپنے حلقے میں زیر تعمیر منصوبوں کا معائنہ خود کرتا ہوں اور اس میں کوئی لاپرواہی برداشت نہیں کروں گا۔
موجودہ حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے، بخت محمد کا کڑ

ٹیگز:
بخت محمد کا کڑ
