کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ زرین مگسی کو حکومت بلوچستان نے کرغستان میں پھنسے طلبہ کی مدد و معاونت کے لئے فوکل پرسنز مقرر کر دیئے گئے اس ضمن میں چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں خصوصی ڈیسک بھی قائم کردیا ہے حکومت بلوچستان نے یہ اقدام کرغستان میں پھنسے طلبہ اور ان کے والدین کی رابطہ کاری و معاونت کے لئے اٹھایا ہے، صوبائی وزیر لائیواسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے کہا ہے کہ کرغستان میں پھنسے طلبہ سے متعلق صوبائی حکومت کو تشویش ہے طلبہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں حکومت اپنے شہریوں کی حفاظت کرنے سے غافل نہیں ہے والدین کے دکھ وکرب کو بہتر طور پر محسوس کر سکتے ہیں بیشکاک میں پھنسے طلبائکے والدین تسلیں رکھے صوبائی حکومت اس حوالے سے متعلقہ اداروں سے رابطے میں ہے۔
کرغستان میں طلباء کی معاونت،بخت محمد کاکڑ اور نوابزادہ زرین مگسی فوکل پرسنز مقرر

ٹیگز:
کرغستان
