مری(ڈیلی گرین گوادر) مری میں نکر قطبال کے قریب سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گر گئی، جس سے 7 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں 2 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حادثے کے شکار خاندان کا تعلق سندھ سے ہے۔
مری ،سیاحوں کی گاڑی کھائی میں گرگئی،7 افرادزخمی
ٹیگز:
حادثے
