لاہور(ڈیلی گرین گوادر) مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر پارک کیجن کی ملاقات ہوئی ہے،جس میں دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال اور باہمی اشتراک کار پر اتفاق کیا گیا ہے۔ملاقات کے دوران دوطرفہ تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ صنعتی ترقی کے لیے کوریا کی ٹیکنالوجی سے مستفید ہونا چاہتے ہیں، الیکٹرانکس، آٹوموبائل اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں کوریا کے اشتراک کار کا خیر مقدم کریں گے۔پنجاب میں زراعت اور مائننگ انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا وسیع پوٹینشل موجود ہے، کوریا کے ساتھ دو طرفہ تجارتی حجم میں مزید اضافہ ہونا چاہیے۔
مریم نواز سے جنوبی کوریا کے سفیر کی ملاقات

ٹیگز:
مریم نواز
