ڈیرہ مرادجمالی :نصیر آباد میں غیرت کے نام پر ایک عورت سمیت دو افراد کو قتل کر دیا گیا جبکہ منجھو شوری کے علاقے میں فائرنگ کے ایک اور واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا نعشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدود گوٹھ محمد جان عمرانی میں غیرت کے نام پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک عورت وحیدہ اور اس کے مبینہ آشنا فدا حسین کو قتل کر دیا گیا ہے ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے مزید کارروائی پولیس کر رہی ہے جبکہ دوسرے واقع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منجھوشوری کی حدود گوٹھ فائرنگ سے ایک شخص واحد بخش جاں بحق ہو گیا جسکا تعلق سندھ سے بتایا گیا ہے پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔
نصیرآباد،غیرت کے نام پر 1 عورت سمیت دوافراد قتل

ٹیگز:
نصیرآباد
