کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان کے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی اور دیگر نے اعلان کیا کہ عیدالفطرکے روز بھی احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا جائے گا۔ انہوں نے ایک مذمتی بیان میں کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین چار مہینوں کی تنخواہوں اور پنشنز و ریسرچ سینٹرز کے اساتذہ اور ملازمین کو سالانہ بجٹ میں اعلان شدہ 35 فیصد اور منطور شدہ الاونسز سے محروم رکھے گئے جس کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے رمضان المبارک میں اپنے بنیادی اور آئینی حق کے لئے زبردست احتجاج کیا لیکن افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ ماہ مقدس میں جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین نے بڑی تنگدستی میں روزے گزارے طویل اور کھٹن احتجاج کے باوجود وزیر اعلی بلوچستان کی تنخواہوں اور پنشنز کی ادائیگی کے اعلان پر عملدرآمد نہیں ھوا اب مجبورا عید الفطر کیدن کو جامعہ بلوچستان میں عید کی نمازسے پہلیاور بعد میں جامعہ بلوچستان کے مین گیٹ پر احتجاجی دھرنا دیاجائیگا اور یونیورسٹی کیاندرعیدگاہ سے لیکر سریاب روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی جس جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام، آفیسرز اور ملازمین اپنے بچوں سمیت بھرپور انداز میں شرکت کریں گے اس ضمن میں پرنٹ، الیکٹرانک میڈیا سمیت سول سوسائٹی کے ممبران سیاسی جماعتوں اور دیگر سے اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔
عیدالفطرکے روز بھی احتجاجی دھرنا اور مظاہرہ کیا جائے گا،جوائنٹ ایکشن کمیٹی جامعہ بلوچستان

ٹیگز:
جامعہ بلوچستان
