وڈھ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ ایم این اے سردار اخترجان مینگل نے خضدار عمر فاروق چوک پر بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک بار پھر بلوچستان کے خاص کر خضدار کے حالات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان میں خضدار کے مصروف بازار عمر فاروق چوک پر دھماکہ بے گناہ لوگوں کی شہادت سے عوام میں خوف و ہراس پھیلایا جارہا ہے یہ ایک گہری سازش ہے اور بزدلانہ اقدام ہے جسکی ہم پر زور مذمت کرتے ہیں اور ان جیسے گھناونی سازشوں سے عوام کو ذہنی کوفت میں مبتلا کرنے کی کوشش ہورہا ہے سردار اخترجان مینگل نے کہا کہ شہدا کے خاندان کے دکھ میں برابر کی شریک ہیں سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ بم دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کی ضیاع اور زخمی ہونے پر افسردہ ہوں انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ دہشت گردانہ واقعات کو روکنے کے لیے سیکیورٹی کے فل پروف انتظامات کریں تاکہ شہری عید کے لیے بلاخوف خریداری کریں سابق وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دھماکہ میں زخمی ہونے والے افراد کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے والے کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ بم دھماکہ میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
ایک بار پھر بلوچستان کے حالات کو خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے،سردار اخترجان مینگل

ٹیگز:
سردار اخترجان مینگل
