کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)صوبائی بوائے اسکاوٹس ایسوسیشن میں بوائز سکاوٹس کو موثر ادارہ بنانے اور اس کے ترویج کے لئے مشاورتی کمیٹی کا تعارفی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان کی مختلف سرکاری اداروں اور غیر سرکاری اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس سے بات کرتے ہوئے عورت فاؤنڈیشن کے صوبائی ڈائریکٹر علاؤالدین خلجی، فرزانہ ایڈووکیٹ، بہرام بلوچ، فرخندہ اورنگزیب، روشن بروچہ نے کہا کہ یہ ادارہ ہم سب کا ہے اور اس ادارے کو سپورٹ کرنے اور اس ادارے میں تقریبات کرانے سے ادارے کو مضبوط کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ کے تمام اداروں کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام تر سرگرمیاں بوائے اسکاوٹس میں منعقد کریں تاکہ اس ادارے کی سپورٹ کی جائے۔ اجلاس سے بات کرتے ہوئے اسفند یار بادینی، یاسمین مغل، رقیہ تاج، جہاں آرا تبسم اور دیگر نے اس بات پر زور دیا کہ بوائے اسکاوٹس میں خواتین کی بھرپور نمائندگی کو یقینی بنانے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی۔ صوبائی کمشنر نے اس تجویز پر عمل کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ مشاورتی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جلد کیا جائے گا جس میں خواتین ممبران کی تعداد کو ترجیح دی جائے گی اس مشاورتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہفتہ کے روز مورخہ 17 فروری کو بوائز اسکاؤٹس ہیڈکوارٹر میں صبح گیارہ بجے طلب کیاگیا ہے جس میں مختلف سرکاری و غیر سرکاری رضاکارانہ تنظیموں، صحافی و وکلاء کمیٹی کے ممبر ہونگے۔ اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ تعارفی اجلاس میں کمشنر بلوچستان بوائز اسکاؤٹس نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ بوائے اسکاوٹس کو ایک بہتر ادارہ بنانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہوگی۔
بوائے اسکاوٹس ایسوسی ایشن کو موثر ادارہ بنانے کے لئے سب کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، امان اللہ کنرانی

ٹیگز:
امان اللہ کنرانی
