اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ طویل جدوجہد کےبعد ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے۔
اسلام آباد میں میٖیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پچھلے چند ماہ میں ہمارے ایکسپوٹرز کو بڑی مشکلات تھیں کہ جب کوءی بھی آرڈر ملک سے باہر جاتا ہے تو وہ ڈالر کے حساب سے جاتا ہے لیکن اس میں اتنا اتار چڑھاؤ تھا کہ وہ باہر چیزیں باہر نہیں بھیج پارہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم نے بہت لمبا سفر طے کیا ہے جس کے نتیجے میں روپیہ استحکم ہوا، معیشت بہتر ہوءی، اسٹاک ایکسچینج کو آپ دیکھیں، جب جب سیاسی استحکام آتا ہے تو اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے کو آتا ہے، یہ تمام چیزیں ملک کے لیے بہت اچھی ہیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ بلوم برگ نے بتایا ہے کہ مہنگائی اگلے سل 15 فیصد تک آجائے گی، پی آئی اے کی نجکاری میں میڈیا کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جس طرح میڈیا نے نجکاری کے حوالے سے عوام کو آگاہ کیا ان تمام معاملات پر میں میڈیا کا مشکور ہوں، پاکستان ہے تو ہم ہیں، سیاست بعد میں ہے پاکستان پہلے ہے۔

