سوراب (ڈیلی گر ین گوادر)سوراب کے نواحی علاقے ماراپ کے ایریا میں سو فیصد بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں کئی کلیوں میں سرکاری اسکول تک نہیں ہیں حکام نوٹس لیں،تفصیلات کے مطابق ضلع سوراب میں اکیسویں صدی کے جدید ٹیکنالوجی دور میں بھی سوراب کے نواحی علاقے ماراپ کے سو فیصد بچے تعلیم جیسے بنیادی سہولت سے محروم ہیں 2024کے نئی تعلیمی سال کے شروعات میں داخلہ مہم اور علم و آگہی مہم کے دوران یہ خوفناک اور پریشان کن پہلو کھل کر سامنے آگئی کہ ماراپ، کے نواحی علاقے، کلی خزانائی پودہ خدرنی ،کلی پیپلی کلی ماراپ سرجنگل کلی چنال کلی رحیم خانزئی کلی جوری کلی ریج کلی سمالزئی کلی سمالانی اور کلی جو مندوزئی میں کئی نفوس پر مشتمل ہیں ماراپ کے ایریا میں بوائز اور گرلز کیلئے کوئی ایک بھی سرکاری تعلیمی ادارہ موجود نہیں ہیں،کچھ این جی اوز والوں کے فنڈز کی بدولت ماراپ کے مختلف مقانات میں تعلیمی اداروں کے نام پر دو تین بلڈنگیں قائم کی گئیں ہیں مگر ان میں بھی کوئی ٹیچرز تک نہیں ہیں اور یہ ادارے اب بھی ویران پڑے ہوئے ہیں، ماراپ گردونواح میں بچے تعلیمی سہولیات سے یکسر محروم ہیں،جوکہ اقوام متحدہ اور حکومت بلوچستان کی جانب سیہر بچہ سکول میں کے دعوی کا پول کھولنے کیلئے کافی ہے،ماراپ کے نوجوانوں اور بچوں و بچیوں نے وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی، چیف سیکرٹری بلوچستان، کمشنر قلات ڈویژن اور تمام تعلیم دوست اداروں سے پرزور اپیل کی کہ اس دور جدید میں ماراپ کے بچوں اور بچیوں کے زندگیوں کو تباہ ہونے سے بچایا جائے اور ہمارے علاقے میں ہنگامی بنیادوں پر کوئی خاص پروگرام ترتیب دے کر بچوں اور بچیوں کے تعلیمی ضروریات پوری کی جائیں۔
سوراب کے نواحی علاقے ماراپ میں سو فیصد بچے تعلیم جیسی بنیادی سہولیات سے محروم

ٹیگز:
سوراب
