کراچی(ڈیلی گرین گوادر) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگری صرف بلو چستان کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ایک بڑاچیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے پالیسی بنائیں گے،بارش سے متاثرہ علا قہ گوادر میں جہاں بھی بارش کا پانی کھڑا ہے اسے آج نکا ل دیا جائیگا جس کے بعد ایک مر تبہ پھر عوام واپس معمول کی زندگی گزرنے لگ جائیں گے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو کراچی میں مزار قائد پر حاضری دینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہی،وزیر اعلیٰ بلو چستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گوادر کے جن علاقوں میں بارش کا پانی کھڑا ہے اسے آج نکال دیا جائیگا جس کے بعد عوام ایک مر تبہ پھر واپس معمول کی زندگی گزرنے لگ جائیں گے، بلو چستان کا قائد اعظم کے ساتھ جو رشتہ تھا انہیں نظرانہ پیش کر نے کے لئے مزارقائد پر آیا ہوں قائد اعظم کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ایک خوبصورت ملک ہمیں آزاد کر کے دیا ہے ہماری دعاہے کہ اللہ پاک پاکستان کو آباد رکھے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ دہشتگری صرف بلو چستان کے لئے نہیں بلکہ پورے ملک کے لئے ایک چیلنج ہے جس سے نمٹنے کے لئے پالیسی بنائیں گے ناراض لوگ پہاڑوں کا راستہ ترک کر کے مین اسٹریم کا حصہ بنیں بندوق کے زور سے نظریے کو مسترد کر نے کی اجازت پاکستان کسی کو نہیں دے سکتا ہم چاہتے ہیں ڈئیلاک کے ذریعے مسائل حل ہوں،پر امن بلو چستان کے نام پر شروع ہو نے والی اسکیم کو دوبارہ شروع کریں گے جو بھی شخص پہاڑوں سے مین اسٹریم میں شامل ہوگا اسکے لئے معافی کا اعلان ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں کہیں بھی انتخابی نتائج کے خلاف احتجاج نہیں ہو رہا ہے انتخابی نتایج کے خلاف پیپلز پارٹی کو چند علاقوں میں شکایات تھیں کہ وہاں پر دھاندلی ہوئی ہے چیئر مین بلا ول بھٹو کی ہدایت ہے کہ آئینی راستہ اپنا یاجائے۔ انہوں نے کہاکہ مولانا فضل الرحمن کے بیان کی مذمت کر تا ہوں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول کے پاس صرف اور صر ف پیار محبت خلوص ہے جس سے وہ لوگوں کے دل بھی جیتے ہیں،مولانا فضل الرحمن کی جماعت کو بلو چستان اسمبلی میں ہمیشہ کی طرح اس مر تبہ بھی 9سے 10سیٹیں حاصل ہوئی ہیں مولانا فضل الرحمن نے خود بھی بلو چستان سے انتخابات میں کامیا بی حاصل کی ہے۔
ناراض لوگ پہاڑوں کا راستہ ترک کرکے مین اسٹریم کا حصہ بنیں،میر سرفراز بگٹی

ٹیگز:
میر سرفراز بگٹی
