کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کا اجلاس جاری ہے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے نامزد وزیرِاعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اعتماد کا ووٹ لے کر بلا مقابلہ منتخب ہوگئے۔
سر فراز بگٹی نے 41 ووٹ حاصل کیے۔ 65 کے ایوان میں 41ارکان نے حمایت کا اعلان کیا جبکہ جے یو آئی اور نیشنل پارٹی نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔جے یو آئی کے ارکان ایوان میں بھی نہیں آئے۔ بلوچستان اسمبلی میں جے یوآئی کے 13 اورنیشنل پارٹی کے 4 ارکان ہیں اس سے قبل ارکان اسمبلی نے سرفرازبگٹی سے ملاقات مں سیاسی صورتحال سے متعلق امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
سرفراز بگٹی سرکاری پروٹوکول میں بلوچستان اسمبلی پہنچے۔پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے منتخب رکن صوبائی اسمبلی اور سابق نگراں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ کسی دوسرے امیدوار نے وزارت اعلیٰ کے لیے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے تھے۔

