کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف بلوچستان پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے جمعرات کے روز گورنر ہاؤس کوئٹہ میں الوداعی ملاقات کی، اس موقع پر گورنر بلوچستان نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی ہائیر ایجوکیشن کے شعبے میں گرانقدر تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی معاشرے میں استاد کا ایک اعلیٰ مقام ہے اور وائس چانسلر کا منصب تو ایک اعزاز بھی ہے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمٰن کی مزید کامیابی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ سے پروفیسر ڈاکٹر شفیق الرحمن کی الوداعی ملاقات

ٹیگز:
گورنر بلوچستان
